سلامتی کونسل کی داسو بس حملے کی مذمت

314

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 14 جولائی کو ہونے والے داسو بس حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نیویارک میں جاری کردہ ایک بیان میں سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تعاون کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘سلامتی کونسل کے اراکین پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 14 جولائی کو کیے گئے بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 9 چینی، 3 پاکستانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے’۔