کورونا پابندیوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج

341

عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں افراد کی جانب سے  احتجاج کیا گیا۔

کورونا ہیلتھ پاس کی پابندی کے خلاف فرانس بھر میں لاکھوں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  فرانس میں  کیے گئے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے سفر اور  ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے کورونا پاس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب اٹلی میں بھی ویکسین پاس کے خلاف سیکڑوں افراد نے  روم کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

ادھر تھائی لینڈ میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین اور  پولیس کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔