ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری، تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار

216

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانےکی کوششیں جاری ہیں، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسے اپنے ملک میں لگنے والی تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق 47 اضلاع میں 217 مقامات پر لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، مزید 13 مقامات پر آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے، آگ بجھانے کی کارروائیوں میں 18 طیارے، 57 ہیلی کاپٹرز، 9 ڈرونز، 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں، آتشزدگی سے اب تک ہزاروں ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔