گوگل نے مصنوعی ذہانت کی چپ والے پکسل 6 کا اعلان کردیا

310

پالو آلٹو، کیلیفورنیا: گوگل نے آئی فون اور سام سنگ گیلکسی جیسے مہنگے فون کے مقابلے میں درمیانی قیمت کے فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس سلسلے کے پکسل 6 اور پکسل 6 پرو اسمارٹ فون کی کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں۔

کئی افواہوں کے بعد گوگل نے اپنے جدید پکسل فون کی بعض تفصیلات جاری کی ہیں۔ اس میں دو بڑی جدتیں قابلِ بیان ہیں اول جدید ترین کیمروں کو خاص پوزیشن پر رکھا گیا ہے اور دوم اس میں بالکل نئی ’ٹینسر‘ نامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) والی چپ نصب ہے جو مشین لرننگ کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے اور اے آئی کے عمل کو بڑھاتی ہے۔

کیمرے کے پشت پر کیمرے کی پٹیاں بنائی گئی ہیں جن میں کئی سینسر لگائے گئے ہیں۔  اسی طرح پکسل 6 پرو کی پشت پر تین کیمرے لگائے گئے ہیں جو دور کی تصویر لیتے ہوئے چار گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتے ہیں۔ لیکن واضح رہے کہ یہ دونوں فون اپنی جسامت میں بہت بڑے ہیں۔