‘اندرا گاندھی’ کے کردار سے لارا دتہ بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

363

بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس لارا دتہ، اکشے کمار کی فلم ‘بیل باٹم’ سے بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

فلم ‘بیل باٹم’ کا پہلا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے اور اس میں اندرا گاندھی کے روپ میں موجود لارا دتہ کے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا ہے کہ وہ بالکل بھی پہچانی نہیں جارہیں۔

فلم کا ٹریلر، جو ایک ڈس کلیمر کے ساتھ شروع ہوتا ہے، اس میں 1984 میں ایک بھارتی ہوائی جہاز کو ہائی جیک ہوتے دکھایا گیا ہے جس کے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔