برطانیہ کی دہری پالیسی، زائد کورونا کیسز کے باوجود بھارت ریڈلسٹ سے باہر، پاکستان برقرار

242

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود برطانیہ نے بھارت کو رعایت دیتے ہوئے ریڈ لسٹ سے نکال دیا تاہم پاکستان کو کم کورونا شرح پر بھی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا ہے، نئی پالیسی کا اطلاق 8 اگست سے شروع ہوگا۔

برطانیہ کی جانب سے بھارت، بحرین، قطر، یواے ای کو ریڈ سے ایمبر(AMBER) لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان بدستورریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ بھارت میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 532 اموات ہوئیں اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان میں 24 گھنٹے میں 60 افراد جاں بحق ہوئے اور نئے کیسز پانچ ہزار چھ سو کے قریب ہیں۔ برطانوی اعلان کے مطابق پاکستان سے آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے حکومتی فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو ایوان میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔