ٹوکیو اولمپکس: بھارت، برطانیہ اور نیدرلینڈز کی ہاکی ٹیمز کی کوارٹر فائنلز تک رسائی

129

بھارت مینز اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ میں ریو گولڈ میڈلسٹ ارجنٹینا کو 1-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا جبکہ نیدرلینڈز اور برطانیہ نے بھی رسائی حاصل کر لی۔

ارجنٹینا کی ویمنز ٹیم نے میزبان جاپان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی جبکہ ہسپانوی ٹیم بھی چین کو شکست دینے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

مینز ٹورنامنٹ میں بھارت نے شروعات میں ہی برتری حاصل کرنے والے جنوبی امریکی حریف کے خلاف واپسی کی اور دوسرے ہاف کے آغاز میں میچ برابر کرنے کے بعد وقت ختم ہونے سے قبل مزید دو گول داغے۔

دوسرے گروپ میں نیدرلینڈز کو برطانیہ کے خلاف آخری کوارٹر تک 0-2 سے برتری حاصل رہی لیکن پھر انگلش کھلاڑیوں نے دباؤ بڑھاتے ہوئے یہ برتری ختم کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.