ٹوکیو اولمپکس؛ ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی

105

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی۔اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن سے اس حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بیڈمنٹن فیڈریشن کی رپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ماحور شہزاد کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گی۔ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر تنقید کے حوالے سے ماحور شہزاد نے ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان سے حسد کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.