امریکی صدر کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے حالیہ متنازع بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نسل پرستانہ مخالف مظاہروں اور کووڈ 19 پر اپنے متنازع ردعمل کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔
اب امریکی صدر کو اپنے قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کی طرف سے ‘داخلی حملے’ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جان بولٹن نے کہا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے فٹ ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس کام کو انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں’۔
جان بولٹن کی کتاب ‘The Room Where it Happened’ جسے وائٹ ہاؤس عدالتی حکم سے روکنے کی کوشش کررہا ہے، میں الزام لگایا گیا کہ ‘ٹرمپ نے چینی صدر سے دوبارہ انتخاب میں کامیابی کے لیے مدد مانگی اور انصاف میں رکاوٹ ڈالی اور روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔
خیال رہے کہ جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ میں گزشتہ سال ستمبر تک بطور مشیر فرائض انجام دے رہے تھے۔