اتر پردیش: بھارت میں سڑک کنارے کھڑی خراب بس کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 18 مزدور ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنٔو میں بہار جانے والی بس راستے میں خراب ہونے پر بس کو سڑک کنارے کھڑے کرکے 3 درجن سے زائد مزدور بس کے اوپر، اندر اور نیچے سوگئے اور بدقسمتی سے رات گئے ایک تیزر رفتار ٹرک بس سے ٹکرا گیا۔
ٹرک کی ٹکر سے 18 مزدور ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی مزدوروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔