یمن میں باراتیوں سے بھری بس بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ، 14 ہلاک

118

الحدیدہ: یمن کے علاقے الحدیدہ میں باراتیوں کی بس بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آگئی جس سے 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے علاقے الدریھمی گورنری سے باراتیوں سے بھری بس الشجیرہ گاؤں جارہی تھی۔ راستے میں بس بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آگئی۔

خوفناک دھماکے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں کچھ زخمی اپنے اعضا سے محروم ہوگئے۔  زیادہ تر ہلاکتیں خون بہہ جانے کے باعث ہوئیں۔ 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ یمن میں سعودی سربراہی میں اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ 2014 سے جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.