ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق، 140 سے زائد زخمی

67

ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 3 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری، متاثرہ علاقوں میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔

ترک وزیرِ جنگلات کا کہنا ہے جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ترک حکام کا کہنا ہے 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائرفائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے۔ فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17 صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.