برٹنی اسپیئرز کا والد کی سرپرستی ختم کرانے کیلئے چوتھی مرتبہ عدالت سے رجوع

70

امریکی گلوکارہ و اداکارہ 39 سالہ برٹنی اسپیئرز نے والد کی ’سرپرستی‘ ختم کرانے کے لیے چوتھی مرتبہ عدالت میں درخواست دائر کردی۔

برٹنی اسپیئرز گزشتہ دو سال میں پہلے بھی تین مرتبہ عدالت میں ’سرپرستی‘ ختم کروانے کے لیے درخواست دے چکی ہیں مگر تینوں بار ان کی درخواست کو مسترد کیا جا چکا ہے۔

تیسری بار رواں ماہ جولائی کے آغاز میں ان کی درخواست مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے چوتھی بار عدالت سے رجوع کرلیا۔

برٹنی اسپیئرز کے نئے وکیل میتھیو رسینگرٹ (Mathew Rosengart) نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست جمع کروائی۔

گلوکارہ و اداکارہ کے وکیل نے اپنی درخواست میں برٹنی اسپیئرز کے والد جیمز اسپیئرز کو سرپرستی سے ہٹانے اور ان کی جگہ جیسن رابن کو نیا سرپرست مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.