مہوش حیات بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

73

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں جتنی عزت پاکستان میں کام کرکے ملی اب ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ بالی ووڈ جاکر کام کروں۔

مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بالی ووڈ جاکر کام کرنے کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ میزبان نے ان سے پوچھا رواج تو یہ ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بھاگ بھاگ بالی ووڈ جاتی ہیں لیکن آپ نے آج تک ایک بھی فلم وہاں جاکر نہیں کی کیا آپ کو کبھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی یا پھر آپ کا ارادہ نہیں ہے۔

مہوش حیات نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے بالی ووڈ سے بہت زیادہ آفرز ہوئیں۔ ایک وقت تھا جب ہمارے یہاں فلمیں نہیں بن رہی تھیں اور ایک آرٹسٹ کا خواب ہوتا ہے خود کو بڑے پردے پر دیکھنے کا میرا بھی تھا۔ لیکن کبھی مجھے کردار پسند نہیں آیا، کبھی کہانی پسند نہیں آئی اور صرف بالی ووڈ کے نام کی وجہ سے میں وہاں کام کرنے چلی جاؤں میں نے کبھی اس طرح نہیں سوچا۔

مہوش حیات نے مزید کہا گزشتہ چند برسوں میں جس طرح  پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی ہوئی ہے مجھے ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی بالی ووڈ جانے کی۔ بالی ووڈ کے علاوہ بھی دنیا میں بڑے بڑے پلیٹ فارمز اور دیگر انڈسٹریاں ہیں جیسے ہالی ووڈ، ایرانی سینما، کورین انڈسٹری اور نیٹ فلکس وغیرہ۔ اس کے علاوہ جتنی عزت، پیار اور کام مجھے اپنے ملک میں مل رہا ہے مجھے ضرورت نہیں کہ میں بالی ووڈ میں جاکر اپنا ٹیلنٹ دکھاؤں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.