کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کا پھیلاؤ، امریکا کا سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

257

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے سبب امریکا نے سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں ڈیلٹا قابو سے باہر ہو رہا ہے، ایسے میں امریکا نے سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث سفری پابندیاں نہیں اٹھائیں گے، بھارت، جنوبی افریقہ، برازیل، ایران، چین پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔

برطانیہ سمیت یورپ کے 26 ممالک پر بھی سفری پابندیوں کا اطلاق رہے گا۔ بھارتی قسم کے کورنا وائرس کے باعث امریکا میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔