بیروت: لبنان میں دو بار وزیراعظم رہنے والے معروف بزنس مین نجیب میقاتی پارلیمنٹ سے وزارت عظمیٰ کے لیے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں 9 ماہ سے جاری ڈیڈ لاک کے بعد پارلیمنٹ نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے نجیب میقاتی کو نامزد کردیا ہے۔ نجیب میقاتی 2005 میں 2 ماہ کے لیے اور پھر 2011 سے 2014 تک ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔
سابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کی 118 میں سے 73 ارکان نے حمایت کی اس سے قبل سابق وزیراعظم سعد الحریری نے بھی حکومت سازی کے لیے کافی کوششیں کی تھیں جو ناکام ثابت ہوئیں۔