بھارت میں جینز پہننے پر 17 سالہ لڑکی کو دادا اور چچا نے قتل کردیا

232

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں 17 سالہ نیہا پاسوان کو جینز پہننے پر اس کے دادا اور چچا نے لاٹھی سے مار مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان جینز پہننا پسند کرتی تھی جس پر اس کے دادا اور چچا سخت ناراض ہوتے اور غصے کا اظہار کرتے تھے جب کہ والد محنت مزدوری کے لیے دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔

نیہا کی والدہ شکنتلا دیوی پاسوان نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ میری بیٹی روزے سے تھی اور شام کو رسم پوری کرنے کا وقت آیا تو جینز اور شرٹ پہن کر پوجا کرنے لگی جس پر اس کے دادا اور چچا نے سخت اعتراض کیا۔