لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں جیل میں ہنگامہ آرائی، 21 قیدی ہلاک

233

لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 21 قیدی ہلاک ہوگئے۔

ایکواڈور پولیس کے سربراہ کے مطابق صوبہ کوٹو پاکسی کے دو قیدخانوں میں شدید ہنگامے ہوئے، جہاں دو متحارب گینگز کے لوگوں نے ایک دوسرے پر دھاوا بو ل دیا۔

لڑائی میں پولیس اہلکار سمیت متعدد قیدی زخمی بھی ہوئے، ہنگاموں پر قابو پانے کے لئے پولیس کے سپیشل یونٹس طلب کئے گئے۔