فیس بک میسنجر میں ’آواز ایموجی‘ کا اضافہ

101

سان فرانسسكو: عالمی یومِ ایموجی پر(فیس بک) میسنجر نے ساؤنڈ ایموجی پیش کئے ہیں جو اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ آواز بھی خارج کرتے ہیں اور اب آپ ایموجی کے صوتی تاثرات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اس طرح جب جب آپ کو چیٹ میں کوئی ساؤنڈ ایموجی بھیجے گا اسی وقت آپ اس کی آواز سن سکیں گے۔ فی الحال تالیاں بجانے کے ساتھ ساتھ ، جھینگر، ڈھول اور خوفناک قہقہوں کی آواز والے صوتی ایموجی شامل ہیں جن میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مشہور فنکاروں اور اداکاروں کے آڈیوکلپس شامل ہیں جن میں ریبیکا بلیک، یونیورسل پکچرزاور دیگر اداروں کی آوازیں اور ڈائیلاگ شامل ہیں۔

فیس بک کے مطابق صرف میسنجر پر روزانہ ڈھائی ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ اس لیے صوتی ایموجی کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد صوتی احساسات میں دلچسپی لیتی ہے۔ اس طرح 88 فیصد ٹک ٹاکر کہتے ہیں کہ وہ ویڈیو کے ساتھ آواز سننا پسند کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.