گولڈ کپ چیمپئن شپ: میکسیکو کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

58

دفاعی چیمپئن میکسیکو کی ٹیم گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ میکسیکو نے اپنے آخری گروپ میچ میں ایل سلواڈور کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔

ایل سلواڈور کی ٹیم شکست کے باوجود کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ گوئٹے مالا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگوکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

خیال رہے کہ گولڈ کپ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ڈلاس میں کاٹن باؤل کے مقام پر کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئن میکسیکو کا مقابلہ ایل سلواڈور سے تھا جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد میکسیکو کی ٹیم نے ایل سلواڈور کو 0-1 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میکسیکو کی طرف سے واحد گول لوئس روڈریگز نے میچ کے 26 ویں منٹ میں کیا۔

اسی گروپ کا دوسرا میچ جو گوئٹے مالا اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیموں کے درمیان ٹویوٹا سٹیدیم فریسکو میں کھیلا گیا سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابری پر ختم ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.