طالبان عید پر ہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے عزم کا اظہار کریں: امریکی سفارتخانہ

82

کابل: افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں،  طالبان کی پر تشددکارروائیاں پر امن سیاسی حل اور عوام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ طالبان کی پرتشددکارروائیاں ان کے پرامن حل کے حامی ہونےکے دعوے سے متصادم ہیں، طالبان کی پرتشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیاکہ طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں خواتین کےحقوق کچلنےکی معتبر اطلاعات ہیں، ان علاقوں میں میڈیا آرگنائزیشنز بند کرنےکی بھی اطلاعات ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.