امریکا کا افغان مترجموں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دینے کا فیصلہ

60

امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں افواج کے ساتھ مترجم کا کام کرنے والے افغانیوں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دی جائے گی۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے بتایا کہ مترجموں اور ان کے اہل خانہ سمیت2500 افغانوں کو پناہ دی جائے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جن مترجموں اور ان کے اہل خانہ کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے انہیں پناہ ملے گی۔ تمام اہل افراد کو آئندہ 10 روز میں منتقل کیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ جنہوں نےافغان جنگ میں امریکا کی مدد کی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جو بائیڈن کا کم از کم 18،000 افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ میں تارکین وطن کے طور پر قبول کرنے کا کہا تھا۔ جو گذشتہ دو دہائیوں سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ ان مترجموں  کو امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد طالبان سے انتقامی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.