عراق میں خوفناک خود کش دھماکا، 35 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

53

عراق میں خوفناک خود کش دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکا بغداد کے مصروف ترین بازار میں ہوا، حکام نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد خود کش دھماکے سے گونج اٹھا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکا بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ہوا۔ دھماکے سے جہاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں کئی دکانیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں، مرنے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی ٹیموں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے عید کی وجہ سے مارکیٹ میں رش تھا جس کے
باعث زیادہ جانی نقصان ہوا

دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں برس عراق میں ہونے والا یہ تیسرا بڑا دھماکا ہے جس میں بغداد کی مصروف ترین مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.