نفرت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، برطانوی فٹبال کھلاڑی جدون سانچو

71

متعصبانہ رویے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے برطانوی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی جدون سانچو نے کہا ہے کہ نفرت کو کبھی کامیابی نہیں مل سکتی۔

خیال رہے کہ جدون سانچو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو یورو کپ 2020ء کے فائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انتہائی گھٹیا قسم کے متعصبانہ رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یورو کپ 2020ء کے فائنل میچ میں ناکامی کے بعد اکیس سالہ جدون سانچو، 23 سالہ مارکس ریشفورڈ اور 19 سالہ بوکایو ساکا کو سوشل میڈیا پر شدید نفرت انگیز رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ان تینوں کھلاڑیوں نے پلنٹیز کو ضائع کر دیا تھا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن، فٹبال ایسوسی ایشن اور ٹیم مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے ان نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ روا رکھے جانے والے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.