دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کرونا کا وار ، کھلاڑی متاثر

60

لندن: دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشب پنتھ ٹیم کے ہمراہ درہم نہیں جائیں گے، کرونا کی تشخیص ہونے والے رشب پنتھ میں وائرس کی کوئی سنگین علامت نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ پہلے ہی بھارتی کھلاڑیوں کو برطانیہ میں پھیلتے ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق آگاہ کرچکے تھے، جے شاہ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خط کے زریعے متنبہ کیا تھا کہ ڈیلٹا ویئرینٹ کے خلاف ویکیسین زیادہ کارآمد نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.