شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے

53

شاہی حیثیت چھوڑ کر عام زندگی گزارنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کم عمر لڑکی کے مرکزی کردار پر مبنی اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت 12 سالہ لڑکی کے مرکزی کردار پر مبنی منفرد اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے۔

جوڑے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلم ’پرل‘ کی کہانی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والی بہت ساری خواتین کی جدوجہد سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے مگر فلم کی کہانی فکشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’پرل‘ نامی اینییمیٹڈ فلم کا خاکہ میگھن مارکل نے ہی پیش کیا اور انہوں نے ہی اس کا مرکزی خیال بھی پیش کیا۔

فلم کے حوالے سے میگھن مارکل نے مختصر بیان میں کہا کہ مرکزی کردار ’پرل‘ دنیا کی ان بہادر لڑکیوں کی طرح اپنی جدوجہد سے اپنی زندگی کے سفر کو آگے بڑھا کر اپنی منزل کا تعین کرتی دکھائی دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.