طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کی ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

59

لداخ: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کی طلاق کے اعلان کے بعد ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی پروڈکشن ٹیم ان دنوں لداخ کے ایک گاؤں واکھ میں فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘  کی شوٹنگ  کررہی ہے۔ فلم کے سیٹ سے شوٹنگ کے دوران اور کیمرے کے پیچھے کے مناظر کی  ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عامر خان اورکرن راؤ نے  لداخ کے ثقافتی لباس ’’کوس‘‘ اور’’سُلما‘‘ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور دونوں مقامی لوگوں کے ساتھ   لداخ کا مقامی رقص ’’گُمبا سمشک‘‘ کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.