جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

55

برلن: مغربی جرمنی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث کئی گھر بھی منہدم ہوگئے ہیں۔جرمن پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ گھروں کی چھتوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں جنہیں ریسکیو کرنا باقی ہے، مواصلاتی اور سڑکوں کا نظام مکمل درہم برہم ہے جب کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ شہروں سے منقطع ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.