انگلینڈ کےہاتھوں کلین سوئپ کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے احتجاج کیا اور ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے خلاف نعرے بازی کی۔
انگلینڈ سےتیسرے ون ڈے میں بھی شکست کے بعد مداحوں کا صبر جواب دےگیا، میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین نے پی سی بی کےخلاف احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے باہر “گومصباح گوگو وقارگو” کےنعرے لگائے۔
مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔
کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔
سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کرونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقار اور مصباح پہلی ہے۔