انگلینڈ سے شکست؛ شاہد آفریدی بھی قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

52

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

پی سی بی کے جاری بیان کے مطابق شاہد آفریدی محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنے فینز کی حمایت کی ضرورت ہے، خاص طور اس وقت جب خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مورال میں کمی آ چکی ہو۔ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔تاہم ان میں کچھ کھلاڑی کافی وقت سےپرفارم کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کو قبول کرنا چاہیے۔ میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ حالیہ برسوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس کے علاوہ کامیابی نہیں ہے اور وائٹ بال فارمیٹ میں تو یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔ ہمارے کھلاڑی اٹیک کرنے اور روکنے میں اچھے ہیں، اس کے علاوہ ہمیں درمیانی راستے پر دھیان دینا ہوگا خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں اس پر توجہ دینا ہو گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی پوری صلاحیت کا پورا استعمال کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.