ایمی ایوارڈز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

51

ٹیلی وژن کے لیے دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے ’ایمی‘ ایوارڈز کی 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں دو ویب سیریز ’دی کراؤن اور مینڈالورین‘ کو ترتیب وار 24 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔

ہر سال کے اختتام پر ہونے والے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان 13 جولائی کو آن لائن کیا گیا اور مجموعی طور پر 28 کے قریب بڑی کیٹیگریز میں 150 کے قریب ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔

نامزدگیوں میں پہلی بار نیٹ فلیکس کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایچ بی او‘ اور اس کی ذیلی ویب سائٹ ’ایچ بی او میکس‘ نے پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 130 نامزدگیاں حاصل کیں۔

دونوں ویب سائٹس نے اگرچہ مجموعی طور پر سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، تاہم نیٹ فلیکس نے تن تنہا 129 ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں بٹوریں۔

اسی طرح ایپل پلس ٹی وی نے بھی 35 ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کیں، دیگر نامزدگیاں حاصل کرنے والی اسٹریمنگ ویب سائٹس میں ڈزنی پلس بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.