ممبئی: بالی ووڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ اداکارہ کا شادی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تاہم اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی۔
کترینہ کیف نے کہا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔
پیار کے حوالے سے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔