رچرڈ برینس نے خلائی سفر کامیابی سے مکمل کرلیا

74

نیو میکسیو: برطانوی کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالک 70 سالہ رچرڈ برینسن نے اپنی زندگی کی بڑی خواہش پوری کرتے ہوئے چند منٹ خلا میں گزارے ہیں۔

رچرڈ برینسن نے یہ سفر ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل کیا اور اپنے ہی وِرجِن گیلکٹک راکٹ ہوائی جہاز میں بیٹھ کر زمینی افق کے کنارے تک گئے۔ 90 کلومیٹر کی بلندی پر آسمان تاریک ہوگیا اور خلا کی بے وزنی محسوس ہونے لگی۔ اس ماحول میں رچرڈ اور دیگر مسافروں نے چند منٹ گزارے جو انہیں خلا میں رہنے کا احساس دلاگئے۔

واضح رہے کہ وِرجِن گیلکٹک کمپنی رچرڈ برینسن کی ملکیت ہے اور وہ عام مسافروں کو اپنے راکٹ ہوائی جہاز کے ذریعے خلا کے کنارے تک کی سیر کرانا چاہتے ہیں۔ اس کے باقاعدہ آغاز سے قبل رچرڈ خود اس سفر پر جانے اور محسوس کرنے کے خواہشمند تھے۔ اس پورے سفر کو براہِ راست آن لائن دیکھا گیا اور لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.