اولمپکس میں حصہ لینے کیلئے ٹوکیو پہنچی چینی کھلاڑیوں کی ٹیم نے ہوٹل میں ناقص حفاظتی انتظامات شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرات کو بڑھہ جائیں گے۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر پہلے ہی تمام تماشائیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبریں ہیں کہ چین کی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جاپانی حکام سے ناکافی انتظامات کی شکایت کی ہے۔
چینی ٹیم کے سربراہ ژانگ شیاڈونگ کا سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جس ہوٹل میں ہمیں ٹھہرایا گیا ہے وہاں دیگر سیاح بھی موجود ہیں۔ ان کیساتھ میل جول سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ہم نے صورتحال سے اولمپکس منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے۔