شاہین کے ’فلائنگ کس‘ بھی تنقید کی زد میں آگئے

246

 کراچی:  شاہین شاہ آفریدی کے ’فلائنگ کس‘ بھی تنقید کی زد میں آگئے، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کتہے ہیں کہ صرف ایک وکٹ کے بعد اس طرح خوشی منانا زیب نہیں دیتا، ہوائی بوسوں اورگلے لگنے کیلیے کم سے کم 5 وکٹیں تو لیتے، شکست کیلیے بہانے بنانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، موجودہ مینجمنٹ اور پی سی بی کو مزید 3 برس دیں تاکہ ہماری ٹیم سب سے آخر میں پہنچ جائے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے صرف ایک وکٹ لی تاہم ان کی جانب سے خوشی منانے کا انداز تنقید کی زد میں آگیا ہے، سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خاص طور پر پیسرکے فلائنگ کس پر شدید اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اتنی وکٹیں نہیں لیتے جتنے ہوائی بوسے اچھالتے ہیں، انھیں گلے لگنے اور اس طرح فلائنگ کس کرنے کیلیے کم سے کم 5 وکٹیں تو لینا چاہئیں، صرف ایک وکٹ کے حصول پر اس انداز میں خوشی منانے کا کیا جواز بنتا ہے۔