کیمرے کے سامنے جاتے نروس ہو جاتی ہوں: آمنہ الیاس

266

ماڈل و ادکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ آج بھی کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہوجاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں گی، میں نے ٹی وی کمرشلز کئے ہوئے تھے اور فیشن ویڈیوز کرتی تھی، ڈائریکٹرز جیسا سمجھاتے تھے کر لیتی تھی۔ فلم میں کام کرنیکی پیشکش کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ شاید میں اداکاری کر سکتی ہوں تو میں نے قسمت آزما لی البتہ مجھے ڈائیلاگز بولنے پر بہت محنت کرنا پڑی۔