بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے ایک روز میں 38 افراد ہلاک

226

بھارت کی دو ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

 پولیس نے کہا کہ آسمانی بجلی کے باعث زیادہ تر ہلاکتیں مغربی ریاست راجستھان میں ہوئیں جہاں 12ویں صدی کے قلعہ امر کے واچ ٹاور کے قریب بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

سینیئر پولیس افسر آنند شری واستو نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چند واچ ٹاور کے قریب سیلفی رہے تھے جس دوران بجلی گری۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں بادلوں کی گھن گرج اور مون سون کی بازشوں کا سامنا کرنے والی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے کے الگ واقعات میں 9 مزید افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہوگئے۔

سرکاری عہدیدار منوج ڈکشٹ نے کہا کہ اتر پردیش میں بجلی گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور تھے۔

دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے متاثرین کے لیے مالی مدد کا اعلان کیا۔