ہیٹی: صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا ماسٹر مائنڈ گرفتار

259

ہیٹی میں سکیورٹی فورسز نے صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے امریکا میں رہنے والے ہیٹی کے شہری کو گرفتار کیا ہے، ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر ہے جو بیس سال سے امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےم طابق 63 سالہ شخص نے پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے ذریعے کرائے کے فوجی بھرتی کئے، ماسٹر مائنڈ صدر کو مارنے کے بعد خود صدارت کا عہدہ لینا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز مجموعی طور پر 21 افراد کو گرفتار کرچکی ہیں جن میں سے تین کا تعلق امریکا سے ہے۔