اس عینک میں آپ کا ذاتی تھری ڈی سینما موجود ہے

290

ہانک کانگ: چند روز قبل خبر آئی تھی کہ140 انچ اسکرین والی عینک مارکیٹ میں آنے وایل ہے۔ اب اس کی ٹکر میں تھری ڈی سینما ڈسپلے حاضر ہے جو اس وقت کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہا ہے۔ اس کا مجازی (ورچول) اسکرین 600 انچ طویل ہے جو آپ کو ایک بڑے تھری ڈی سینما کا احساس فراہم کرتا ہے۔

اسے ’گووس لائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ڈسپلے مکمل طور پر اوایل ای ڈی پر مشتمل ہے جو حقیقت سے قریب تر مناظر فراہم کرتا ہے۔ گووس لائٹ کو پہننا بہت آسان ہے کیونکہ یہ آرام دہ اور کم وزن ہے۔ اس سے قبل آنکھوں پر پہننے والے ڈسپلے غیرمعمولی طور پر بھاری بھرکم تھے اور اندر سے حرارت کا اخراج انہیں مزید غیرانسانی بنادیتا تھا۔

اؔٓنکھوں پر پہنے جانے والے اس تھری ڈی سینما میں نصب مائیکرو او ایل ای ڈی 1920 ضرب 1080 پکسل کا منظر دکھاتی ہیں جس کا ریفریشنگ ریٹ 60 ہرٹز کے برابر ہے۔ پورے عینک کا وزن صرف 60 گرام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی پی سی، آئی فون اور اینڈروئڈ فون سے جوڑا جاسکتا ہے۔

یہ ڈسپلے فائیو جی سہولیات رکھتا ہے اور اسے دنیا کا سب سے صاف اور واضح تھری ڈی عینک کہا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی آپ عینک پہنتے ہیں 20 میٹرکی دوری پرآپ 600 انچ کا اسکرین دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح آپ کا ذاتی فلم تھیئٹر کسی بھی جگہ چل جاتاہے خواہ آپ لوگوں کی محفل میں ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں۔ فلم اسکرین پر نظر پڑتے ہی آپ اس میں گم ہوجاتے ہیں۔

گووِس لائٹ کی قیمت 469 ڈالر ہے اور اب فروخت کے لیے تیار ہے۔