بین اسٹوکس کے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل ہوگئی

262

لاہور: بین اسٹوکس کے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل ہوگئی۔

پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے آل راؤنڈر کا 100واں میچ تھا،اس موقع پر انگش بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز نے ان کو یادگاری کیپ پیش کی،30سالہ بین اسٹوکس نے 2011 میں آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کپتان ایون مورگن سمیت پورے اسکواڈ کے قرنطینہ میں جانے کے بعد نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے کمان اسٹوکس کو سونپ دی گئی تھی۔