ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کے-ٹو کی مہم پر روانہ

344

دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ (8848.86 میٹرز بلند) سَر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما، 19 سالہ شہروز کاشف اب دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو سَر کرنے کی مہم پر روانہ ہوگئے ہیں۔

شہروز کاشف، اسکردو سے اسکولی کی جانب روانہ ہوئے جہاں سے وہ 5 دن کی ٹریکنگ کے بعد کے-ٹو بیس کیمپ پہنچیں گے۔

شہروز کاشف نے  بتایا کہ ’یہ دنیا کے مشکل ترین پہاڑوں کی 30 روز مہم جوئی جس کا سفر میں نے ابھی شروع کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سمٹ قراقرم اور نیپالی منتظم کے ساتھ کیے جانے والے اس سفر میں شامل 5 افراد کے گروہ میں، میں واحد پاکستانی ہوں‘۔