اداکار منیب بٹ نے رشتوں کے خراب ہونے یا ٹوٹنے کا ذمہ دار مردوں کو ٹھہرادیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منیب بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیوی جو گھر پر شوہر کا انتظار کررہی ہوتی ہے اسے شوہر سے صرف اس کا وقت اور توجہ چا ہئے ہوتی ہے ، اسے آپ سے ایسی کوئی امید نہیں ہوتی کہ آپ اسے چاند پر لیکر جائیں۔
ان کا کہناتھاکہ مرد اکثر اپنی بیویوں کی باتوں کو سُننے سے ہی انکار کردیتے ہیں،کم از کم آپ اس کی بات سُن تو لو، آپ نہیں سنیں گے تو پھر وہ اپنی امی کو کال کرکے سب بتائے گی،80 فیصد مرد ہی خرابی کے ذمہ دار ہیں ۔