فلک شبیر اور سارہ خان کا شادی کی پہلی سالگرہ پر مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان

256

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی گلوکار و اداکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔

سارہ خان اور عمران اشرف کا مقبول ڈرامے ’رقصِ بسمل’ اختتام پذیر ہونے کے موقع پر سارہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلک شبیر ان سے سوال کرتے سنائی دیے۔

ویڈیو میں سارہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے فلک شبیر نے کہا کہ ’رقصِ بسمل کی آخری قسط نشر ہوگئی اور زہرہ، موسیٰ کی ہوئی، میں بہت خوش ہوں آپ کچھ کہنا چاہیں گی؟‘۔

جس پر سارہ خان نے کہا کہ ‘جتنا خوش ہم دونوں ہیں اتنے ہی ہمارے مداح بھی خوش ہوئے گے زہرہ اور موسیٰ مل گئے، میں اسے کامیاب بنانے پر رقصِ بسمل، عمران اشرف اور اپنے تمام مداحوں، پروڈیوسرز، شازیہ وجاہت سمیت ڈرامے کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘۔