امریکہ میں ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے الرٹ جاری، مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

238

امریکہ میں گرمی کی شدت میں انتہائی اضافے کے بعد کئی ریاستوں میں لوگوں کو ہیٹ وویو سے بچنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے، گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کیلیفورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 54.4 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی کے باعث لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

گرم اور خشک ہوا کی وجہ سے نیویڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مشکلات سامنا ہے۔