ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایک اور اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ غیر معروف پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز نے ریکارڈ ہولڈر راجر فیڈرر کو شکست دے دی، کوارٹر فائنل تین صفر سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔
20 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر کو پولش کھلاڑی ہبرٹ ہرکاز اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔
ہوبرٹ ہورکاز نے سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 7-6، اور 6-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسری جانب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔