ٹوکیو اولپمکس کے مقابلے شائقین کے بغیر ہوں گے

277

کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جاپان نے ٹوکیو اولمپکس میں مقامی شائقین کی شرکت پر بھی  پابندی عائد کردی ہے۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولپمکس میں جاپان کی جانب سے  کورونا صورتحال  کی وجہ سے مقامی شائقین کی شرکت پر  پابندی لگائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس کے مقابلوں میں شائقین نہیں ہوں گے۔

یاد رہے اس سے قبل رواں سال مارچ میں جاپان نے غیر ملکی شائقین کو ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو کہ8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔