لاہور: اداکارہ و میزبان ندا یاسر کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئیں، انہوں نے اپنے روزمرہ معمولات کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ مثبت سوچ اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہوں، خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے صحت بخشی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔