امریکی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ماہ منہدم ہونے والے ٹاور کے ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے جبکہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارکنوں نے 24 جون کو تباہ ہونے والے چیمپلین ٹاورز کے ملبے سے 54 لاشیں نکالی تھیں اور مزید دن رات آپریشن جاری رکھنے سے مزید لاپتا افراد کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔
میامی ڈیڈ کاونٹی کے میئر ڈینئیلا لیوائن کیوا نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم اس وقت امدادی کام میں ہر پہلو سے تھک چکے ہیں کیونکہ ہم ان لوگوں کو واپس نہیں لاسکتے جو اپنی جانیں کھو بیٹھے ہیں۔