امریکا، پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قتل پر 14سالہ لڑکی کو سزا

244

امریکی عدالت نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران پاکستانی ڈرائیورکو قتل کرنیوالی 14 سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 لڑکیوں نے مارچ میں ایک کمپنی کے پاکستانی نژاد ڈرائیور محمد انور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی، اس دوران گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے محمد انور کی موت ہو گئی۔

اعتراف جرم پر واشنگٹن ڈی سی کی عدالت نے 14 سالہ لڑکی کو سات سال قید کی سزا سنا دی ۔