ہیٹی میں صدر کے قتل کے الزام میں 2 امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد گرفتار

212

ہیٹی میں صدر کے قتل کے الزام میں 2 امریکیوں سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق کولمبیا سے ہے، گذشتہ روز ہیٹی کی سکیورٹی فورسز نے صدر کے قتل میں ملوث چار افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔

ہیٹی کے صدر کو 7 جولائی کو گھر پر حملے کے دوران قتل کیا گیا تھا، واقعے میں زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔